لوٹن ( شہزاد علی ) ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز نے بیڈ فورڈ شائر پولیس کی مدد سے لوٹن ٹاؤن سینٹر کی ایک دکان اور اوپر والے فلیٹ پر غیر قانونی تمباکو کی مصنوعات کے سلسلے میں وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ دکان میں تقریباً 4000پیکٹ بغیر ڈیوٹی ادا کئے گئے یا جعلی سگریٹ اور تمباکو کے ساتھ ساتھ احاطے کے اوپر والے فلیٹ میں غیر قانونی طور پر تھے، برآمد ہوئے جن کی مارکیٹ قیمت £50,000ہے جن کے متعلق تحقیقات جاری ہے ۔ کونسل نے اس متعلق کہا ہے کہ غیر قانونی تمباکو، ویپ پین اور شیشہ کی فروخت اکثر وسیع تر منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے منسلک ہوتی ہے، اس لیے ہمارے پاس چوکس رہنے کی اچھی وجہ ہے، یہ لوگوں کی صحت کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے جو خاص طور پر اس سے متعلق ہے کہ غیر قانونی ویپ پین اور تمباکو اکثر 18سال سے کم عمر کے اسکول کے بچوں کو فروخت کئے جاتے ہیں، جو کہ غیر قانونی بھی ہے۔Luton Trading Standards غیر قانونی vapes اور تمباکو کی فروخت کو روکنے اور اس میں خلل ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،لوٹن میں غیر قانونی تمباکو، شیشہ اور ویپ پین بیچنے اور ذخیرہ کرنے والے احاطے کے بارے میں معلومات رکھنے والے کوئی بھی شخص یا تو دکان سے، آن لائن یا گھریلو احاطے یا گاڑی سے اسے باہر رکھیں پر اعتماد میں رپورٹ کر سکتا ہے۔