کو ئٹہ(آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستارشاہ چشتی نے جمعیت نظریاتی کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مولانامحمداسماعیل ،حاجی عطااللہ ،حیدرخان ساحل ہنہ کے ملامجیب اللہ، علاؤالدین خان اوردیگرسے ملاقاتوں میں کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی اخلاق رواداری اور محبت سے انتخابی مہم چلاکراپناپروگرام گھرگھرپہنچا رہی ہے ، انتخابات میں مقابلہ کسی دشمن سے نہیں ہم سب آپس میں بھائی ہیں جماعتوں کے درمیان سیاسی اختلاف ہے، سیاسی اختلاف کو دشمنی بنانے کے قائل نہیں، فیصلہ عوام ووٹ سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار کو صرف رابطے تک اختیار ہے ہر ورکرز جماعتی منشور کو گھر گھر تک پہنچائے، انہوں نے کہا کہ قوم نے سیاسی جماعتوں کے کردار کودیکھ لیا اب پھرموقع ہاتھ آیاہے کہ سابق نمائندوں کاا حتساب کیا جائے جوجماعتیں آپ کے ووٹ سے اقتدار تک پہنچی ہیں لیکن ان جماعتوں نے ملک کو سیاسی، معاشی اور دفاعی لحاظ سے کمزور کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے۔ جمعیت نظریاتی اصولی سیاست کی قائل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ حقیقی حکمران کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کوجمعیت نظریاتی کے انتخابی نشان تختی کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں ۔ جمعیت نظریاتی عوام کومایوس نھیں کریگی ۔