• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں فروغ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، راحیلہ درانی

کوئٹہ (پ ر)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے پہلے انٹرنیشنل طرز پر بنے سمارٹ آڈیٹوریم اور دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ٹیچر ٹریننگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران نے حلف اٹھایا ، راحیلہ حمید خان درانی نے حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ممبر تعمیر نو بورڈ حافظ محمد طاہر ، میر غلام حسین جمالی ، ڈاکٹر عطاءالرحمن ، پرنسپل تعمیر نو کالج عابد مقصود، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ شیر علی ، پرنسپل تعمیر نو ماڈل گرلز ہائی سکول میڈم صحیفہ ، پرنسپل تعمیر نو ہائی سکول بلال درانی ،پرنسپل تعمیر نو ماڈل سکول طارق منگی، پرنسپل پرائمری سکول محترمہ کومل شاہد اور محترمہ اقراء، لیکچرار، اساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔صوبائی وزیرتعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کا قیام خوش آئند ہے ، جس سے طلباءکو سیرت النبی اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس ملے گا ۔ تعمیر نو کی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں انتہائی بہترین ہیں، خوشی ہے پروفیسر فضل حق میر کا جلایا گیادیا آج روشنی کا مینارہ بن چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان میں فروغ تعلیم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے،تعمیر نو کیساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا ۔ تقریب سے خورشید ندیم چیئرمین قومی رحمت العالمین و خاتم النبیین نے آن لائن خطاب کیا ۔اس موقع پرسابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر، سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی نےبھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید