کوئٹہ(پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختار میر نے بیان میں کہا کہ ڈی سی آفس کی میٹنگ میں ہونے والی باتوںپر عمل نہیں کیا جارہا محرم الحرام کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے جبکہ دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے گیس کی رات 10 بجے ہونے والی لوڈ شیڈنگ مجالس عزاء کی ٹائم پر ہے جس وقت نذر و نیاز کے اہتمام کا وقت ہوتا ہے جس سے امام بارگاہ انتظامیہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ محرم الحرام میں ہونے والی بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے تاکہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں عزا داروں کی مشکلات کم ہوسکیں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنےکی بھی تاکید کی ہے۔