کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیراہتمام مرد و خواتین ملازمین نے مطالبات کے حق میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے پرامن احتجاج کے دوران سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد الائنس کے مرکزی رہنماوں اور دیگر کو گرفتار کرکے مچ سمیت دیگر جیلوں میں پابند سلاسل کرکے ان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا الائنس کے گرفتار قائدین و دیگر کو فوری طور پر رہا کیا ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت تمام مطالبات پر عمل کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے ۔