• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید کی گرفتاری روکنے کی درخو ا ست ، حکومت سمیت دیگر اداروں کونوٹس

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازخان صابی پرمشتمل سنگل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف مختلف اداروں کے پاس درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات ایک ہفتے میں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں کونوٹسز جاری کردیئے ۔دوران سماعت شاہ فیصل ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل کے بیٹے مراد سعید کے خلاف مختلف مقدمات درج ہوئے اور 9مئی کے بعد ان کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے گئے اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کےلئے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا گیا مگر انہیں کوئی معلومات نہیں دی گئیں ، اب گرفتاری کیلئے چھا پے ما رے جا رہےہیں جسٹس اعجاز صابی نے مزید ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کے خلاف مقدمات درج ہے تو پولیس کو ان کی گرفتاری اور انکے گھروں پر چھاپے مارنے کا حق حاصل ہے ہم کیس طرح اس کو روک سکتے ہیں لہذا ہم ان سے مقدمات کی تفصیلات مانگ لیتے ہیں جو تمام ادارے دینگے اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل دانیا ل اسد نے عدالت کو بتایا کہ آج بھی جس ملزم کےلئے ریلیف مانگا جا رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے ہی نہیں تو کس طرح اس کو ضمانت دی جاسکتی ہے عدالت نے بعد ازاں 7 دن کے اندر متعلقہ ادروں سے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی اسی طرح فاضل بنچ نے پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے دو امیدواروں ارسلان حفیظ اور عمران یوسف کو سفری ضمانت دے دی۔
پشاور سے مزید