• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی اجازت

کراچی (پی پی آئی)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا نے ایک ہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو بار بجلی مہنگی کی ہے جہاں اس سے قبل پہلے وفاق اور اب کے۔الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کی گئی۔ اس سے قبل جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 25 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید