• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کا رشتہ ایپ پر تقریباً 3 لاکھ رابطے اور 6 ہزار شادیاں ہوئیں


دل کا رشتہ ایپ 2023 میں پاکستانیوں کے دل میں گِھر کر گئی۔

ایپ پر 10 لاکھ پاکستانی پروفائلز جبکہ بین الاقوامی پروفائلز میں 70 ہزار کا اضافہ ہوا، تقریباً 3  لاکھ رابطے طے ہوئے اور 6 ہزار شادیاں ہوئیں۔

 دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔

پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا ہے۔ ایپ متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو ا نتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید