پیرس/کراچی (پی پی آئی) پاکستان کو آخری لمحات میں پیرس اولمپکس ہائی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت مل گئی۔ اولمپک ہائی کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کی انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) سے رابطہ کرکے ایک دن کی توسیع لی اور فوری ٹرائلز کرا کے پاکستان ٹیم کی انٹری کرا دی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کاوش رنگ لے آئی اورآئی ایچ ایف کی جانب سے پاکستان ہاکی اسکواڈ کی اولمپک کوالیفائر اوینٹ میں شرکت کی تصدیق کردی گئی۔