کیپ ٹاؤن( نیوز ڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 107اوورز میں ختم ہوگیا۔اس سے قبل 1932میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ 656گیندوں (109.2اوورز) میں ختم ہوا تھا۔ بھارت نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر دو میچوں کی سیریز برابر کردی۔ جنوبی افریقہ نے سنچورین میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 32رنز سے جیتا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 23.2اوورز میں 55رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 34.5اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 176 رنز بناسکی اور یوں بھارت کو جیت کیلئے 78رنز کا ہدف ملا جو بھارت نے صرف 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا۔