اسلام آباد ( مہتاب حیدر،ساجد چوہدری ) نگراں وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی لانچنگ 9 جنوری کو کر دی جائے گی سوشل میڈیا کے لئے ریگولیشن ضروری ہے، وزارت اگلے ہفتے کئی ڈیجیٹل اقدامات شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، پچھلے چار سالوں میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریباً 800 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،پے پال کی مدد سے تھرڈ پارٹی کے ذریعے فری لانسرز کی ترسیلات زر کو چینلائز کرنے اور نجی کمپنیوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لئے کم مدار والے سیٹلائٹ استعمال کرنے کی اجازت سمیت مختلف اہم اقدامات کئے ہیں،اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا ، مختصر مدت میں ہم نے پاکستان میں فائیو جی سروسز کے آغاز کے مرحلے سمیت مختلف اقدامات مکمل کئے ہیں جو اگلے مالی سال میں مکمل کئے جا سکتے ہیں، اب آئی ٹی سے آنے والا ریونیو 50فیصد تک ڈالرز میں رکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا کے لئے ریگولیشن ضروری ہے، وزارت اگلے ہفتے کئی ڈیجیٹل اقدامات شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جس میں پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنا، صارفین کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی گریجویٹس کے لیے معیاری ٹیسٹ شامل ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی برآمدات جو 2اعشاریہ6 ارب ڈالر ہیں۔