اسلام آباد( مہتاب حیدر)ٹیلی کام سیکٹر نے بجٹ میں ٹیکسز کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ودہولڈنگ محصول میں کمی اور جی ایس ٹی کی ہم آہنگی کی تجویزدی ہے۔ٹیلی کام سیکٹر پر مجموعی طور پر 34.5 فیصد ٹیکس عائد ہے، جس میں سے 15 فیصد صارفین سے وصول کیا جاتا ہے جبکہ 19.5 فیصد جی ایس ٹی خدمات پر لگایا جاتا ہے۔ٹیلی کام خدمات کے سیکٹر کو ریٹیل پرائس لسٹ سے خارج کیا جائے کیونکہ یہ براہِ راست فروخت کے لیے اشیا درآمد نہیں کرتے۔ٹیلی کام سیکٹر نے بجٹ سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صارفین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کریں۔ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو ہم آہنگ کریں اور اسے پورے ملک میں 19.5 فیصد سے کم کر کے 16 فیصد کیا جائے۔