• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کوئی ڈیم تعمیر کرنا ہے تو سندھ کی حدود میں بنایا جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے وزیراعظم شہبازشریف کے نئے ڈیم پر بیان کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈیم تعمیر ہونا ہے تو وہ صرف سندھ کی حدود میں بنایا جائے، جی ڈی اے کا اس معاملے پر مؤقف ہمیشہ سے واضح اور دوٹوک رہا ہے ، سندھ کی عوام دریائے سندھ پر کسی بھی نئے ڈیم یا نہر کی تعمیر کو کسے بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے،دریائے سندھ ہماری زندگی کی علامت ہے، سندھو دریا پر ہر قسم کی چھیڑ چھاڑ صوبے کی زراعت ، معیشت اور ماحولیات کے لیے سنگین خطرہ ہے ، پانی کی تقسیم میں تاریخی ناانصافیاں سندھ کو پیاسا چھوڑ گئی ہیں جبکہ دیگر علاقوں کو مسلسل فائدہ پہنچ رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید