اسلام آباد(رانا غلام قادر)منیٰ میں پہلی مرتبہ اے سی والے خیمے اور صوفہ کم بیڈ اور اس کے ساتھ ایک بیگ جس میں عرفات جانے کے لیے ضروری اشیاء، پانی کی بوتل ،سفری جائے نماز اور دیگر شامل ہیں حجاج کو فرام کی گئی ۔ پاکستانی حجاج نے بتایا کہ منی میں پہلی مرتبہ سرکاری حج سکیم کے تحت حاجیوں کو تین ٹائم کا کھانا جس میں صبح کے ناشتے میں چنے روٹی اور چائے دی جا رہی ہے جبکہ دن کے کھانے میں کشمیری دال بریانی ۔گوشت مٹر۔ آلو سوجی کا حلوہ چاول۔ آلو مٹر چکن بریانی ۔ جوس کے ڈبے اور چائے ہر وقت خیموں کی راہداریوں میں دستیاب ہیں جبکہ پانی کی ٹھنڈی بوتلوں کےفریزر حاجیوں کے لیے بھرے پڑے ہیں۔