اسلام آباد (جمیلہ اچکزئی) امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی اہم سنگ میل تھا، جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کی قیادت قابل تعریف ہے ۔ ہماری شراکت داری کا اگلا باب باہمی طاقت، استحکام اور خوشحالی ہو گا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرائی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی 249ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستانی اعلیٰ حکام، فوجی رہنماؤں، سفارت کاروں اور نمایاں ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے دونوں ممالک کے درمیان ترقی پذیر اور متحرک تعلقات کو اجاگر کیا۔