• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 3 ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ساڑھے تین ارب روپے کی منظوری دے دی ،یہ رقم وزیرِاعظم کے خصوصی ترقیاتی پیکیج برائے گلگت بلتستان کے تحت مہیا کی گئی ہے، جس کا مقصد علاقے میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے، وزیرِاعظم شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ فنڈز کا فوری اجراء، شفاف استعمال اور بروقت منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید