کراچی( افضل ندیم ڈوگر)الیکٹرک طیارے کی پہلی مسافر بردار پرواز کی نیویارک میں کامیاب لینڈنگ، بیٹا ٹیکنالوجی کے آل الیکٹرک ہوائی جہاز نے 45منٹ کی پہلی مسافر بردار پرواز کے بعد نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ کرکے اہم سنگ میل عُبور کرلیا۔ ال الیکٹرک CX300 طیارے نے امریکہ کے لانگ آئی لینڈ کے ایسٹ ہیمپٹن ایئرپورٹ سے پائلٹ اور 4مسافروں کے ساتھ پہلی اڑان بھری۔ لگ بھگ 45 منٹ کی مسلسل اڑان کے بعد طیارہ امریکہ کے مصروف ترین جان ایف کینڈی ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کرگیا۔ ال الیکٹرک طیارے کے مسافروں میں امریکی علاقائی کیریئر ریپبلک ایئر ویز کے صدر میٹ کوسکل اور بلیڈ ایئر موبیلٹی کے چیف ایگزیکٹیو روب ویسینتھل بھی شامل تھے۔