• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں پر جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں پر جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے، فلسطین اور کشمیر کے بچوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں پر جارحیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معصوم بچوں کے لیے ایک محفوظ دنیا فراہم کرنا ہم سب کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فلسطین میں معصوم بچوں پر ڈھائے جانے والے جنگی مظالم انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کیلئے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید