کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بدھ کو انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر 282.45 روپے کا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2پیسے کی کمی سے 284.34 روپے ہو گئی اوپن مارکیٹ میں یورو69پیسے اضافے سے323.78روپے اور برطانوی پاؤنڈ 384.98روپے کا ہو گیا۔بدھ کو سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونا 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے رہا انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3357 ڈالر رہی۔