لاہور(نمائندہ جنگ) نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن ساڑھے 3 کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کیلئے 10 جنوری سے بند کیا جا رہا ہے ۔ ٹنل کی انسپکشن لو فلوسیزن میں کی جارہی ہے، تاکہ بجلی کی مجموعی پیداوار کم سے کم متاثر ہو۔ لو فلو سیزن کے دوران دریاؤں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے اور اسی لئے ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن کے لئے لو فلو سیزن موزوں ترین خیال کیا جاتا ہے ۔