راولپنڈی(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر آر آئی سی منتقل کردیا گیا، پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے آر آئی سی میں انکا تھیلیم ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کلیئر تھا پرویزالٰہی کاطبی معائنہ جیل ہسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا ہے تاہم انکا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیاجائیا جہاں مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائینگے۔