لندن( اے ایف پی)چین کی جاسوسی ایجنسی نے پیر کو دعویٰ کیا کہ ایک غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کا سربراہ برطانیہ کی انٹیلی جنس ملٹری ( ایم آئی 6)کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریاستی سلامتی کی وزارت (ایم ایس ایس) کا ایک وی چیٹ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایم آئی 6 کہلانے والی برطانیہ کی خفیہ انٹیلی جنس سروس نے انٹیلی جنس کارپوریشن تعلقات قائم کرنے کے لیے ہوانگ نامی ایک غیر ملکی شہری کو استعمال کیا۔وزارت نے بتایا کہ غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کے سربراہ ہوانگ برطانیہ کے لیے چین سے متعلق انٹیلی جنس جمع کرنے کی خاطر اپنے عوامی پروفائل کو کور کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کئی بار چین میں داخل ہوئے۔ایم ایس ایس کے مطابق ہوانگ نے مبینہ طور پر انٹیلی جنس کے 17 حصے بشمول خفیہ ریاستی راز ایم آئی 6 کو وزارت کی شناخت سے قبل ہی منتقل کر دیے تھے۔ریاستی سلامتی کی وزارت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے برطانیہ میں پیشہ ورانہ انٹیلی جنس کی تربیت حاصل کی اور مواصلات بھیجنے کے لیے ماہر جاسوسی آلات استعمال کیے۔انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقات کے دوران شواہد ملے ہیں کہ ہوانگ جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس نے مجرمانہ اقدامات کیے ہیں۔بیان میں ہوانگ کی شناخت یا ان کی تقرری کرنے والے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور ان کی موجودہ حالت یا ٹھکانے کی وضاحت بھی نہیں دی گئی ہے۔بیجنگ میں برطانیہ کے سفارت خانے نے ’اے ایف پی‘ کی درخواست کو لندن میں واقع دفتر خارجہ منتقل کرنے کی ہدایت دی جنہوں نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔