لوٹن (نمائندہ جنگ) جے کے ایل ایف کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے پارٹی کے مرکزی دفتر اطلاعات سے جاری بیان میں ایران میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک سو سے زائد بیگناہ لوگوں کی جانیں گئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔JKLFکی پریس ریلیز کے مطابق اسے بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عوامی مذہبی اجتماعات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں، انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔