اسلا م آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے یکم جنوری 2024(پیر) سے 5جنوری 2024(جمعہ) کے دوران 463 مقدمات نمٹا دیئے ہیں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے 6 جنوری کے دوران 299نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم رہے۔