• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ برس پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کیا دیکھا گیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں سال 2023ء میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ برس پاکستانی صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیوز سے متعلق مختلف ہیش ٹیگز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرتے رہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ فہرست سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر صارفین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

2023ء میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سرِفہرست 10 ویڈیوز میں سے 4 ویڈیوز ڈراموں کی ہیں۔

اس فہرست میں جیو کے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کی آخری قسط کی ویڈیو پہلی پوزیشن پر رہی۔

پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی آخری قسط کو 4 کروڑ سے زائد ویوز ملے۔

علاوہ ازیں، پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی میوزک ویڈیوز میں’ہم سندھ میں رہنے والے سندھی‘، بھارتی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کا گانا ’تیرے واسطے‘، بھارتی گلوکار بی پراک کا گانے ’کیا لو گے تم‘ اور بھارتی گلوکار وشال مشرا اور گلوکارہ شریا گھوشال کے گانے’ز حال مسکین مکن بہ رنجش‘ کی ویڈیوز سب سے زیادہ دیکھی گئیں۔

جبکہ ڈیجیٹل کریٹیرز میں زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ، ڈکی بھائی، شہر میں دیہات، اور سلمان نعمان فہرست میں نمایاں رہے۔

خاص رپورٹ سے مزید