ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان و امیدوار این اے 148 سید یوسف رضا گیلانی کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا کی طرف سے جمیل آباد میں کرسچن کالونی میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، اقلیتی برادری کے سرکردہ رہنماؤں و اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی، اقلیتی رہنماؤں اور برادریوں نے سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر نوید عامر جیوا ،شرجیل انجم،پاسٹر شہزاد جارج نے خطاب کیا۔