• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب امریکی میئر فوزیہ جنجوعہ کے والد چکوال، والدہ لاہور کی ہیں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

امریکا میں تاریخ رقم کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے تاریخ کی پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کے طور پر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے‘۔

نیوجرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے میئر منتخب ہونے والی فوزیہ جنجوعہ کون ہیں؟

فوزیہ جنجوعہ ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ، نیو جرسی کی تاریخ میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی، مسلمان اور ساؤتھ ایشئن خاتون میئر ہیں.

ان کے والد ادریس جنجوعہ کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال جبکہ والدہ کا تعلق لاہور سے ہے، جو 1970 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

تاہم فوزیہ جنجوعہ کی پیدائش ، تعلیم و تربیت امریکا میں ہوئی ہے۔ ان کا تعلق شعبہ درس و تدریس سے ہے جبکہ انہیں کمیونٹی سروس کا بھی شوق ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے کمیونٹی سروس کی خاطر ایک غیر منافع بخش ادارے ’ساؤتھ جرسی فلاڈیلفیا‘ (SJP) کی بنیاد شراکت داری کے ساتھ رکھی ہے، جو ضرورت مندوں کو کھانا، اسکول کا سامان اور سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے کمبل فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا مذکورہ ادارہ غریب بچوں اور قیدیوں کو تعلیم بھی فراہم کرتا ہے، جو لوگوں کی مدد کرکے ان کی زندگیاں آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوزیہ جنجوعہ گزشتہ 36 برسوں میں پہلی ڈیموکریٹس ہیں جو ٹاؤن کی میئر منتخب ہوئی ہیں، اس سے قبل یہ عہدہ ریپبلکن کے نمائندوں کے پاس رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فوزیہ جنجوعہ نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے بھی کام کیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید