کراچی(اسد ابن حسن) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کراچی شہر کے تقریبا تمام ہفتے لگنے والے بچت بازاروں کو ان کے انعقاد سے روک دیا ہے۔ ادارے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی، گلستان جوہر، کلفٹن، اسکیم 33اور سرجانی ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں ہفتے میں کسی نہ کسی دن لگنے والے بچت بازاروں، جارجڈ پارکنگ، نرسریوں اور سڑکوں کی کٹائی کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو تاکید کی ہے کہ مندرجہ بالا کاموں کہ انعقاد کے لیے پہلے ادارے سے تحريری اجازت لی جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی جس کے بعد شہر میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کروا دیا گیا ہے جبکہ شہر میں جا بجا موجود نرسریاں ابھی بھی موجود ہیں۔