کراچی (جنگ نیوز)سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے سائبان تلے تخلیق پانیوالی ڈرامہ سیریل ”بے لگام“ نے نا صرف اپنے ناظرین کی ہمدردیاں سمیٹ لی ہیں بلکہ ریٹنگ چارٹ پر بیشتر سبقت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈرامہ سیریل اپنے اختتامی موڑ پر آپہنچی ہے۔ زاہد محمود کی ہدایات میں شہرت کی چکا چوند سے شروع ہونے والی ہما نفیس کی کہانی لے آئی ہے اس کی مرکزی کردار رمشہ کو آزمائشوں کے منجھدار میں۔ علیزے کی نفرت اور افنان کی بے رُکی کا سامنا کرتی رمشہ کو پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیسے دلانے والے ہیں محبتوں کا سائبان یہ سب کچھ ڈرامے کی میگا ایپی سوڈ کی صورت آخری قسط میں اتوار کی شب 8 بجے سے 10 بجے تک دکھایا جائے گا۔ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں شبیر جان، نور الحسن، کاشف محمود، سلیم معراج، لائبہ خان، عباس علی، طوبیٰ ہارون شاہد اور دیگر نے یادگار کردارادا کئے ہیں۔