کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منور عباس، عصمت جہاں، رسول قاضی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج سے متعلق شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کتنے عرصے سے حکام بالا کی توجہ تعلیمی بورڈز سے ایڈھاک ازم کے خاتمے اور کلیدی عہدوں پر میرٹ کے مطابق چیئرمین بورڈز، ناظم امتحانات، سیکریٹری بورڈز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔