• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونیورسٹی میں پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیوں کے خلاف دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی میں پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کے بھرتیوں کے خلاف طرفین دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ہائی کورٹ میں کراچی یونیورسٹی میں پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کے بھرتیوں سے متعلق ڈاکٹر فیروز عالم اور ڈاکٹر فخر النساء کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ فرخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر فیروز عالم نے 2014 میں اسسٹنٹ پروفیسر اور 2019 میں پروفیسر کے لئے درخواست دی۔ اہل ہونے کے باوجود ڈاکٹر فیروز کو بھرتی نھیں کیا گیا۔2019میں اشتہار کے بعد اسامی کے لئے درخواست دی۔ اس سے قبل 2018میں بھی ٹیسٹ دیئے جس میں ٹاپ پوزیشن تھی۔ 2010میں بھرتیاں غیر شفافیت ہوئی ہے۔ اس میں سابق وائس چانسلروں کے بیٹے کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔ ایک ایسے شخص کو بھرتی کیا گیا ہے جو امریکا میں رہائش پذیر ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر وہ آمریکا ہے تو بچوں کو کون پڑھا رہا ہے۔ ابھی انھوں نے جوائننگ نھیں دی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ملک بھر سے سے مزید