• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی بیداری نے خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند کردیئے، سراج الحق

پشاور ( جنگ نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کی بید اری نےخاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند کردیئے خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں سٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، اس سے ایو ان کا تقد س پاما ل ہو ا ،اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کر یں گے، اختیارات عوام کو منتقل ہوتے دیکھنا انہیں ڈراؤ نے خواب کی طرح لگتا ہے۔ جماعت سلامی سمجھتی ہے استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، ان سے ایوان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید