لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نے خانہ فرہنگ ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ایران سے آنے والے سیاحوں کو پرانے لاہور کے ورثے سے آگاہ کرنا ہے۔ جنرل کامران لاشاری اور جعفر روناس نے دستخط کیے ۔کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں ایرانی و پاکستانی محققین کو فارسی زبان میں مطالعہ اور تحقیقات میں مدد ملے گی۔