• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو پولنگ ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا

کراچی(جمشیدبخاری) عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو پولنگ ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، قومی اسمبلی کی ایک نشست کے لئے امیدوار کو سات سوسے آٹھ سو پولنگ ایجنٹ درکارہوتے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کا بھی آغاز نہیں کیا جماعت اسلامی، پی پی پی ، ایم کیو ایم، تحریک لبیک، جے یو آئی، اے این پی نے پولنگ ایجنٹوں کی لسٹیں بنانا شروع کردی ہیں تاہم انہیں رضا کارانہ طور پر پولنگ ایجنٹ کے لئے کام کرنے والوں کی دستیابی کے لئے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں بعض سیاسی جماعتوں نے دہاڑی پر پولنگ ایجنٹ رکھ لئے ہیں جن پر لاکھوں روپے کی لاگت آئے گی پولنگ والے دن پولنگ ایجنٹوں کو کھانا دہاڑی کے علاوہ دیا جائے گا جس سے الیکشن اخراجات بڑھیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید