• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان نے مارکنگ کے لئے اساتذہ سے درخواستیں طلب کر لیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے پرچوں کی مارکنگ کےلئے درخواستیں طلب کرلیں، اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات2024 کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ کے لئے ملتان بورڈ کی حدود میں تمام الحاق شدہ ادارہ جات کے اساتذہ کرام کے مصدقہ کوائف درکارہیں جو ماکنگ کے اہل ہوں۔ درخواست فارم ملتان بورڈ کی ویب سائٹ پر مارکنگ سٹاف کے نام سے موجود ہے جس میں آپ اپنے کوائف اپ لوڈ کرکے درخواست فارم پرنسپل سے تصدیق کروا کر ارسال کریں۔
ملتان سے مزید