• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں، کمیونٹی رہنما

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے ایران کی طرف سے پاکستان پر حملے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایران کو پڑوسی اور ملک مسلم کی حیثیت سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بلا جواز حملہ کرکے قیمتی جانیں لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچا ہئے۔ افضل خان ایم پی نے پاکستان کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے توقع ظا ہر کی کہ پاکستان اور ایران تحمل کا مظاہرہ کر کے باہمی تعلقات کو بہتر بناکر اچھے ہمسایوں کی طرح پر امن رہیں گے۔علاوہ ازیں معروف بزنس مین کمیونٹی رہنما چوہدری طاہر صدیق نے کہا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک سے تعلقات کو بہتربنا کر رکھے۔ ایران کا پاکستان پر حملہ قابل مذمت ہے۔ ایران کی طرف سے پاکستان پر حملے کی خبر سے برطانیہ میں رہنےوالےاوورسیز پاکستانیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور ایران کے حملے کو بلاجواز اور امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش قرار دیاگیا ہے۔

یورپ سے سے مزید