برمنگھم ( نمائندہ جنگ ) اوورسیز پاکستانی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاک میڈیا سنٹر نے مشیر وزیراعظم پاکستان جواد سہراب ملک کی ملکی قومی بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ان کی محبت اور ان کے حق میں کی گئی کاؤشوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ غلام دستگیر نے کہا کہ جواد سہراب ملک کا اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ گہرا رشتہ اور محبت ہے ۔ انھیں اس بات کا اندازہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی کس قدر اپنے ملک سے محبت اور پیار کرتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج جواد سہراب ملک کو خدا نے موقع دیا تو انھوں نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک کے قریب لانے اور ان کے دلوں میں اپنی پیاری دھرتی کے لیے محبت پیدا کرنے کے اقدامات کیئے۔انہوں نے سعودی عرب میں دو نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری پر اپنی وزارت کے ذریعے آواز اٹھائی اور میت پاکستان بھجوانے اور پھر پاکستان سے میت کو اس کے گھر تک پہنچانے کے لیے اقدامات کئے ۔گزشتہ روز برمنگھمُ قونصلیٹ کے آفیسر کی صاحبزادی کی میت کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے وصول کرکے اسے اس کے آبائی گاؤں پہنچانے کے احکامات صادر کر کے جواد سہراب ملک نے اوورسیز کے دل جیت لئیے۔ اوورسیزویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدے داران نے کہا کہ اورسیز وزارت کے افسران ڈاکٹرقاری غلام نصیر اور ڈائریکٹر مشکور حیدر نے ہمیشہ اوورسیز کی داد رسی کی اور انھیں بروقت سہولیات میسر کی ہیں۔ اورسیز ویلفیئر فاؤنڈیشن مشیر اوورسیز جواد سہراب ملک سے اپیل کرتی ہے کہ ان افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے یوکے اور یورپ کا ایک مطالعاتی دورہ ترتیب دیا جائے جس کی قیادت مشیر پاکستان کریں اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ملاقات اور کانفرنسسز کا اہتمام کیا جائے تاکہ بیرون ممالک میں مقیم اورسیز کو اپنی وزارت سے متعلق آگاہی ہو اور وہ اپنی اوورسیز کے وزارت کے ساتھ مل کر ملک کے لیے کام کر سکیں۔ پاک میڈیا سنٹر کے نمائنگان نے کہا کہ وزارت اوورسیز کے افسران کو برطانیہ میں منعقدہ کانفرنس اور ان کی آمد کے موقع پر انھیں ایوارڈز بھی دیے جائیں گے تاکہ ان افسران کی حوصلہ افزائی ہو سکے جو اوورسیز کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔