برطانیہ سے طوفان ’’ایشا‘‘ کے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک ایمبرو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث ڈبلن ایئرپورٹ پر 102 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 27 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلفاسٹ سے برطانیہ آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں سے پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔
تیز ہواؤں کے سبب بجلی اور موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایسٹرن نے پیر کی صبح لندن کیلئے 6 بجے سے پہلےکی ٹرینیں منسوخ کردیں۔
ساؤتھ ایسٹرن کا کہنا ہے کہ ٹریک کی حالت دیکھ کر ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا جائے گا۔