ملتان( سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت اور اے ڈی ائی جی منصور عالم کی زیر نگرانی ریجنل ٹریننگ سینٹر میں 02روزہ کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں ملتان ریجن کہ ڈسٹرکٹ ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کہ 37افسران کو بطور ماسٹر ٹرینر ٹریننگ دی گئی ۔ کورس کا مقصد پولیس افسران کی سکیورٹی قابلیت کو بڑھانا تھا تاکہ وہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکیں۔ اس سلسلے میں کورس کے شرکاء کو الیکشن کمیشن کے افسران ریجنل الیکشن کمشنر ملتان ڈویژن ندیم قاسم اور ڈائریکٹر ٹریننگ الیکشن کمیشن اف پاکستان مکئی بانو نے الیکشن مینول ، ضابطہ اخلاق کے بارے میں اگاہی اور ٹریننگ دی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو بااختیار بناناکورس میں انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے میں اعلیٰ درجے کی مہارتوں اور علم کی تربیت دی گئی جوپولیس افسران و ملازمان کوسکیورٹی کے معاملے میں با اختیار بناتی ہے۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔