ملتان( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارہ نے رحیم یار خان میں مخدوم خسروبختیار گروپ کے امیدواروں کی حمایت کردی پیر صاحب پگارہ کے ترجمان پیر مخدوم ندیم شاہ آف پیر راجن پور پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد اشرف قریشی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری قومی مفادات نظریاتی عوامی حقوق کے تحفظ کا دن ہے عوام دشمنوں سے مقابلہ ہے مسلم لیگ فنکشنل اتحادی جی ڈی اے ملک وقوم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں محمد اشرف قریشی نے پنجاب سمیت ملتان کے حلقوں کی رپورٹ دی ۔