• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن میں باکسر عامرخان کاعالی شان شادی ہال تکمیل کے قریب

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) معروف پاکستان نژاد باکسر عامر خان برسوں کی تاخیر کے بعد بولٹن میں اپنی عالی شان شادی ہال کی تعمیر مکمل کرنے والے ہیں۔ 35سالہ نوجوان نے پہلے اس کے لیے عظیم الشان منصوبوں کی نقاب کشائی کی، لیکن یہ مکمل نہیں ہو سکا۔ برطانوی مقامی میڈیا کے مطابق یہ مقام، جو 200 ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہے، اس سال کے آخر میں مکمل ہونا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر خان نے مانچسٹر میں مقیم سیڈ آرکیٹیکٹس کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کیا۔ واشنگٹن روڈ پر سائٹ پر ابتدائی تعمیر 2015 میں مکمل ہونی تھی لیکن تاخیر کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی تھی اور اس دوران آگ لگنے سے بھی اسے نقصان پہنچا تھا ۔ لیکن موجودہ پیش رفت کے مطابق یہ اطلاع دی گئی ہے کہ اب عامر خان کے ساتھ ایک طویل مدتی لیز پر اتفاق ہو گیا ہے، جس میں شادی کے مقام کی تکمیل بھی شامل ہے۔ پنڈال کے ابتدائی منصوبے جن میں دکانیں، ریستوراں، 200 کاروں کے لیے پارکنگ اور ایک چھت والا بار، نیز تین شادی ہال شامل ہیں جوکہ اب مکمل طور پر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کی پہلی بکنگ بھی ہو چکی ہے منصوبے کی تصویریں ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن جلد ہی سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے عامر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کی تکمیل کو یقینی بنانے میں میرے والد کی انتہائی محنت اور مدد شامل ہے۔
یورپ سے سے مزید