• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بیٹ رپورٹرز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے عمارت میں داخلے پر بیٹ رپورٹرز کے لیے گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں، سوموار کوسپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کمبوئوں کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی اجازت سے جاری کی گئی، ہدایات کے مطابق سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر ایک ادارے سے صرف ایک رپورٹر کو ہی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی جس کیلئے سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی کیلئے سکیورٹی اسٹاف سے تعاون کرنا لازم ہوگا۔