ملتان (ایجنسیاں/جنگ نیوز)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے جاوید ہاشمی نے انتخابات سے دستبرداراورتحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے اقتدار کے لیے سمجھوتہ کیا ہے‘میں کہتا ہوں الیکشن کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ہماری اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کے خلاف لوگوں کو آگے آنے نہیں دے گی‘ ہمارے ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے ‘ مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں‘ سائفر کا کوئی کیس ہی نہیں بنتا‘ شاہ محمود قریشی باغی نہیں۔ آج تک کوئی انتخابات دھاندلی کے بغیرنہیں ہوئے ہیں‘الیکشن کے بعد بہتری ہوگی یا پھر بربادی سب واضح ہوچکا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میںاپنی پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے پلڑے میں جانے کا اعلان کررہا ہوں۔جو شخص پہلی صف میں کھڑا ہوگا میں اُس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کروں گا۔پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگوں گا۔