کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرکلر ڈیٹ اور شرح سود سے متعلق منفی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بے چینی،اچانک فروخت بڑھ جانے سے مارکیٹ میں شدید مندی،کے ایس ای100انڈیکس میں524 پوائنٹس کی کمی،66 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 88ارب 8کروڑ 97لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 4.01فیصد کم رہا۔