ملتان (صباح نیوز)ملتان میں پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، خواتین پر بھی تشدد کیا۔جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان میں کہا کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کرمیرے داماد اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔