لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےکاہنہ کے قریب گاؤں تھے پنجو کی آبادی ایکوائر کر نے کے کیس میں ایل ڈی اے کو درخواست گزاران کو بے گھر کرنے سے روک دیا،عدالت نے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے یکم فروری کو جواب طلب کرلیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ غریب لوگوں کو آج بے گھر کررہے اور معاوضہ بعد میں دینگے، بے گھر ہونے کے بعد یہ لوگ کہاں جائینگے کیا سڑکوں پر رہیں گے ۔