• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIPVA اسٹرکچر سے حساس ڈیٹا غیرمحفوظ، اہم اداروں کے اعتراضات

لاہور(آصف محمود بٹ) PIPVA اسٹرکچر سے حساس ڈیٹا غیر محفوظ، اہم اداروں کے اعتراضات ،اتھارٹی میں5 پرائیویٹ ڈائریکٹرز اور بارڈرز پر انٹری ،ایگزٹ اختیار ات دینا نازک ترین معاملہ ، قومی سکیورٹی ، حساس ڈیٹا لیک اور اہم آپریشنزکو نقصان ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے ’’ پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویز ا اتھارٹی‘‘کے قیام کے لئے آرڈنینس کے اجراء کا مسودہ تیار کرنے کے بعد سٹیلک ہولڈرز کی طرف سے اس پر بعض اعتراضات اور تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی اور جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ایس ٹو) انٹیلی جنس بیورو اسلام آباد سے تجاویز مانگی تھیں ۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سٹیک ہولڈرز نے ’’ پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویز ا اتھارٹی‘‘کے قیام کے لئے آرڈنینس کے اجراء کے مسودہ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اتھارٹی کمپنیز آرڈنینس 1984کے تحت ایک پبلک لمٹیڈ کمپنی اور اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی طرح ایک خود مختار ادارہ ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید