فیصل آباد(نمائندہ جنگ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور شہر کی اہم صنعتی، تجارتی اور کاروباری تنظیموں نے ٹیکس لاز کے ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2025کو مسترد کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کیلئے حکومت اور چیمبرز پر مشتمل مشاورتی کمیٹی قائم کی جائے , آرڈیننس واپس نہ لیا تو حتجاج کیا جاے گا اس کی باضابطہ واپسی کیلئے اعلیٰ حکومتی ارکان سے فوری طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ معاشی حالات جب بھی بہتر ہونے لگتے ہیں کوئی نہ کوئی ایسا قدم اٹھایاجاتا ہے جس سے حالات دوبارہ بگڑنے لگتے ہیں۔ ایک طرف حکومت ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان میں براہ راست رابطوں کو کم کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن اور فیس لیس نظام متعارف کرا رہی ہے ۔