• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی عمارت خارس ہاؤس کی مسماری پر سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے تاریخی ورثے کی حامل عمارت "خارس ہاؤس" کی غیر قانونی مسماری کے معاملے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس بی سی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور محکمہ ثقافت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیریٹیج کو معطل کر کہ محکمہ جاتی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع تاریخی ورثے کی حامل عمارت "خارس ہاؤس" کی غیر قانونی مسماری کے معاملے پر کمشنر کراچی کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میںایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ اشفاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ آغا کاشف، اور جائیداد کی مالک دھمائی کواؤجی کنجا کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ باتھ آئی لینڈ روڈ، کلفٹن روڈ، فرئیر ٹاؤن کوارٹرز کراچی میں واقع عمارت کو، محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے 8مارچ 2018کو باقاعدہ طور پر ایک محفوظ ورثہ قرار دیاگیاتھا۔

ملک بھر سے سے مزید