شکارپور (نامہ نگار) شکارپور کے قریب کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ملزم شیرل عرف شیرو مہر مارا گیا، ملزم شیرو سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مرکزی کردار تھا جس نے شہید جان محمد مہر کے قتل کے بعد وڈیو پیغام کے ذریعے اپنا اقبال جرم بھی کیا تھا، ملزم کے زندہ یا مردہ گرفتار ہونے پر حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ پولیس کی کامیاب کارروائی میں ڈرون تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مقتول صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ہلاک کردیا گیا ہے. جبکہ کچہ کے علاقے میں ملزمان کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آخری ملزم کی موجودگی تک جاری رہے گا۔